عالمی عدالت انصاف اسرائیل کیخلاف درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا نے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) سے ہنگامی اقدامات کی استدعا کی تھی، جنوبی افریقا نے اسرائیل کو غزہ میں فوجی کارروائیاں بند کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔
جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے نسل کشی خوفناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، رفح مہم غزہ اور فلسطینی عوام کی تباہی کا آخری مرحلہ ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی وکیل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ المناک جنگ جاری ہے لیکن نسل کشی نہیں ہے۔
عالمی عدالت کے اسرائیل کے خلاف فیصلے سے بین الاقوامی قانونی دباؤ میں اضافہ ہوگا، آئی سی جے کے جج ریاستوں کے درمیان تنازعات پر فیصلہ کرتے ہیں، ریاستیں عالمی عدالت انصاف کے احکامات کے پرعمل کے پابند ہوتی ہیں۔