وفاقی حکومت نے ملک بھر کے طلبہ کے لیے آن لائن تعلیمی پورٹل بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آن لائن پورٹل تیار کرنے کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن(آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام)کو ہدایت جاری کر دی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کیا جانے والا مجوزہ پورٹل طلبہ کو تعلیمی وسائل، ورچوئل لرننگ ماحول تک رسائی فراہم کرنے میں مدد دے گا۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور وفاقی وزارت تعلیم دونوں مل کر پورٹل تیار کریں گے، آن لائن پورٹل ایک ماہ میں تیار کیا جائے گا۔وزارت آئی ٹی نے اس سلسلے میں وفاقی وزارت تعلیم کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔