کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے آئی پی ایل 2024 کا فائنل جیت لیا۔چنئی میں کھیلے گئے فائنل میچ کا ٹاس سن رائزز حیدر آباد نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جواسے مہنگا پڑا۔
کوکلتہ نائٹ رائیڈرز کے بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے سن رائزز حیدر آباد کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 113 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
پیٹ کمنز 24،ایڈم مارکرم 20،کلاسن 16 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ، اینڈرے رسل 3، مچل سٹارک ، ہرشیت رانا کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔
جواب میں کلکتہ نائیٹ رائیڈرز نے ہدف 10.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔وینکٹش آئیر 52 رنز ناٹ آئوٹ رہ کر نمایاں بلے باز رہے۔یاد رہے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ آئی پی ایل کی ٹرافی اپنے نام کی ہے۔