آج بروز پیر 27 مئی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران انجینئرماجد آل زاھرہ کا کہنا ہے کہ آج سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سال رواں کا پہلا واقعہ ہوگا، سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کاسعودی وقت دوپہر 12بج کر 18منٹ پر ہوگا۔
ابوزھرہ کے مطابق سورج 90 ڈگری پر ہو گا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیاء کا سایہ نہیں ہوگا۔