یونان میں گرفتارکی جانے والی پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کا رہائی کے بعد ویڈیو پیغام

ایتھنز: یونان میں گرفتار کی جانے والی پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان کا رہائی کے بعد ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔

تٍفصیلات کے مطابق یونان میں گرفتار کی جانے والی پاکستانی ایتھلیٹ مونا خان نے رہائی کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ یونان میں اپنے بیٹے مصطفی کے ساتھ خیریت سے موجود ہوں اور حکومت، وزارت خارجہ، سفارت خانے، میڈیا اور عوام کا شکریہ اداکرتی ہوں۔

پاکستانی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ بروقت کال نہ کرتا تو حادثے سمیت کچھ بھی ہوسکتا تھا، سفارتخانے کی بروقت کال نے مجھے نئی زندگی دی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے میں نیشنل سیکیورٹی لسٹ میں نام آیا،مجھےعلم نہیں تھا، جاننا ضروری ہے ایک پاکستانی کوکن وجوہات پر گرفتار کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیلئےجتنی بارجیل میں ڈالیں مجھےفرق نہیں پڑتا۔

یاد رہے یونانی حکومت نے پاکستانی ایتھلیٹ کے یونان میں داخلے پر 5 سال کی پابندی لگا دی ہے، سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ان کو 20 دن میں یونان چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹ کا نام شینجن انفارمیشن سسٹم میں ڈال دیا گیا، یونان سے کسی دوسرے شینجن ملک جانے پر پورے شیجن ممالک پر پابندی لگ جائے گی۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی اینکر پاکستان سے یونان کے علاوہ کسی بھی شینجن ملک جاسکتی ہیں، ان کا نام گرفتاری سے 24 گھنٹے قبل نیشنل سیکیورٹی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق یونانی انتظامیہ نے نام شامل کرنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا، یونان میں مقامی طور پر پاکستانی ایتھلیٹ کیخلاف سوشل میڈیا مہم بھی شروع کی گئی