سندھ کابینہ نے کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے سندھ حکومت ان بسوں کا کرایہ دیتی رہےگی،8سال کے بعد یہ بسیں سندھ حکومت کی ملکیت ہوجائیں گی۔
سندھ کابینہ نے ان بسوں کے 6 ماہ کےکرائے 41 کروڑ 25 لاکھ روپے کی بھی منظوری دی،سندھ کابینہ اگلے 7 سالوں کیلئے 82 کروڑ 50 لاکھ روپے ہر سال دیتی رہے گی۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق اس وقت 50 بسیں3 روٹس پر چل رہی ہیں۔