کلاڈیا شین بام میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب

کلاڈیاشین بام میکسیکو کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔

میکسیکو کی آفیشل الیکٹورل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے  انتخابات کے ابتدائی نتائج یہ ظاہر کررہے ہیں کہ کلاڈیا شین بام 58 سے 60 فیصد تک ووٹ لے کر کامیابی حاصل کررہی ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شین بام کو اپنی کاروباری خاتون حریف  زوشل گلویز پر 30 فیصد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔انتخابات میں اپنی کامیابی پر شین بام نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو ناکام نہیں ہونے دونگی‘۔

رپورٹس کے مطابق شین بام توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سائنسدان ہیں اور وہ میکسیکو سٹی کی سابقہ میئر بھی رہ  چکی ہیں۔شین بام اکتوبر 2024 کی پہلی تاریخ کو اپنے عہدے کا حلف لیں گی اور میکسیکو کا صدارتی منصب سنبھالیں گی۔