مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی سیاحوں پر پابندی لگا دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت مالے سے صدارتی دفترنے بتایاکہ اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا رہے ہیں۔
مالدیپ کی کابینہ نے اسرائیلی شہریوں سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فلسطینیوں کیلیے امدادی مہم کے سلسلے میں خصوصی ایلچی کو تعینات کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مالدیپ میں صرف گذشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے۔