پاک فوج کے تعاون سے گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کا عطیہ کیا۔
کیچ تھیلیسیمیا کیئرسنٹر نے ڈاکٹر علی اکبربلوچ کی زیرنگرانی، مقامی کمیونٹی اور پاک فوج کے تعاون سے اور ماڑہ کے رورل ہیلتھ سنٹر میں خون کے عطیہ کا ایک انتہائی کامیاب کیمپ کا انعقاد کیا۔
فوج کےجوانوں نےخود خون کا عطیہ دےکربڑھ چڑھ کر حصہ لیا،تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کے لیے کل 71 افراد نے بے لوث خون کا عطیہ دیا۔
ڈاکٹر علی اکبر بلوچ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ “کیچ تھیلیسیمیا کیئر سنٹر، پاک فوج اور مقامی باشندوں کی اجتماعی کوشش بلاشبہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگیوں میں نمایاں اثر ڈالے گی۔