موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسُلہ ہے جسکے سدباب کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سلمان عبداللہ مراد

موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسُلہ ہے جسکے سدباب کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سلمان عبداللہ مراد

موسم کے بگڑتے تیور ہماری کوتاہیوں کا شاخسانہ ہیں۔اسے کنٹرول کرنا ہوگا۔ نعیم اعوان

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ادارے سٹی انسٹیٹوٹ آف امیج مینجمنٹ کے ہال  میں خلق خدا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک ایک روزہ بعنوان “موسمیاتی تبدیلی و مون سون اثرات” سیمینار کا انعقاد ہوا۔

 (پ-ر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ادارے سٹی انسٹیٹوٹ آف امیج مینجمنٹ کے ہال  میں خلق خدا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک ایک روزہ بعنوان “موسمیاتی تبدیلی و مون سون اثرات” سیمینار کا انعقاد ہوا۔

 سیمینار کے چیف گیسٹ ڈپٹی میئر کراچی جناب سلمان عبدللہ مراد بلوچ نے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کے پیش نظر آنے والی مون سون بارشوں سے ممکنہ تباہی سے بچاو کے لئے میونسپل سروسز کے تمام علی اقدامات کا ذکر کیا اور پیشگی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔ خطاب کے دوران اس اہم  ایشو کو اجاگر کرنے پر خلق خدا ویلفئیر کی پوری ٹیم کوسراہا

صدر خلق خدا ویلفئیر نعیم احمد اعوان نے ڈپٹی مئیر کراچی و دیگر مہمانان گرامی کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کہ خلق خدا وہلفئیر ہر تعمیری کام میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔، چئیر پرسن سمیرا جاوید ودیگر نے اس اہم نقطہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسکے سدباب پر اپنی آراُ پیش کیں۔

پروگرام کے آغاز میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ٹرینرعامر حبیب صدیقی نے خطرناک ہسپتال ویسٹ کے ماحول پر منفی اثرات پر بات کی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمبٹنے میں اور میونیسپل سروسز کے کردار کے بارے میں بتایا۔

پی ایچ ڈی اربن پلینر آرکیٹکٹ انجینئر ڈاکٹر سعیدالدین احمد نے اپنے لیکچر میں اربن پلاننگ اور ماحولیاتی تبدیلی کی وضاحت اور انفرادی ذمہ داری پر بات کی ۔

تقریب میں ماہرین نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسکے اثرات اور اس کے نقصانات سے بچاوُ پر تبادلہ خیال کیا۔تقریب میں خلق خدا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نعیم اعوان، فاونڈ ممبر نسیم شاہ، ایگزیکٹو ممبر غلام یاسین ، ٹینس ایسیشن کے صدر خالد رحمانی ، بزنس مین قیس منصور شیخ، پروین اختر، نسیم بخاری، سعید احمد، ایڈوکیٹ سلیم احمد، ڈاکٹر حیا ، رئیس اشفاق، ارم بخاری، میڈم فرح ، ڈاکٹر انیلہ قیوم ، خلق خدا کے ممبر سمیع نیازی، رانا ذوالفقار ، اور بلدیہ  عظمیٰ کراچی ممبران سمیت یونین کونسل چئیرمینز، سول سوسائٹی و تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے خصوصی شرکت کی۔عالمی ماحولیاتی دن کے حوالے سے کیک کاٹا گیا

خلق خدا کی چیئرپرسن سمیرا جاوید نے آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی میئرجناب سلمان عبداللہ مراد بلوچ ، تمام ٹرینرز معزز مہمان اور تمام شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔