وادی لیپہ آزاد کشمیر میں پاک فوج کے تعاون سے جشن بہاراں میلے کا انعقاد

وادی لیپہ آزاد کشمیر میں پاک فوج کے تعاون سے جشن بہاراں میلے کا انعقاد کیا گیا۔

میلہ میں مقامی افراد سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی، میلے میں کشمیر کے ثقافتی رنگ کو دیکھانے کے لیے خصوصی اسٹالز لگائے جائیں گے۔

سیاحتی سرگرمیوں سمیت مقامی روایتی کھیلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا،میلے میں مقامی گلوکارپرفضاء مقام پر اپنے سُربکھیریں گے۔

 جشن بہاراں میلہ میں مقامی ثقافتی ورثہ کو بھی اجاگر کیا جائےگا،وادی لیپہ کی عوام اورنوجوان پاک فوج کے تعاون سے میلے کے انعقاد اور دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔