محکمہ صحت مکہ مکرمہ نے عازمین حج کو دی گئی طبی سہولیات کی تفصیلات جاری کردیں

سعودی حکومت نے عازمین حج کو اب تک فراہم کی گئی علاج معالجے کی سہولیات کی تفصیلات جاری کردیں۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک 6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری کی جاچکی ہے جبکہ 68 عازمین کے اسٹنٹ لگائے جاچکے ہیں۔

اب تک  2 ہزار 34 عازمین کو طبی سہولیات دی جاچکی ہے جبکہ 160 عازمین حج کے کے ڈائلیسز کیےگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق اس وقت  805 عازمین حج مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 176 عازمین آئی سی یو میں ہیں۔

حکومت کے مطابق عازمین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے طبی مراکز میں مفت علاج اور ادویات دی جارہی ہیں۔