وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب رواں مالی سال کا اقتصادی سروے 11جون کو جاری کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ 11جون کو اقتصادی سروے کے اہم نکات پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال حکومت کو اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا رہا۔ اقتصادی ترقی، صنعتی ترقی، مہنگائی، چھوٹی فصلوں، بجلی کی پیداواری اہداف حاصل نہ ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال شرح سود 22 فیصد تک بڑھانے کے باوجود مہنگائی 21فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس 26فیصد رہی۔پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم 36ارب 70کروڑ اضافے سے 374ارب 90کروڑ ڈالر ہو گیا۔