دبئی، گورنر پنجاب کی سابق گورنر سندھ سے ملاقات

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی دبئی میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات ہوئی۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ سردار سلیم حیدر کے اقدامات سے پنجاب میں سیاسی فضا مزید بہتر ہوگی۔

سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ عشرت العباد کی سیاست میں واپسی نیک شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں امن و امان کے حوالے سے ڈاکٹر عشرت العباد نے یادگار کام کیے۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور معاشی بحالی کے اقدامات کو فروغ دیا جاناچاہیے، بجٹ عوام دوست مگر معاشی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنایا جانا چاہیے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور ڈاکٹر عشرت العباد نے آئندہ رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔