ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارنے کے بعد لوگوں نے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور چیف سیلیکٹر وہاب ریاض کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کی بڑی وجہ ٹیم میں سفارشی کلچر اور گروپ بندی کو قرار دیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز امریکا کے شہر نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں شرمناک شکست کے بعد پاکستانی عوام سوشل میڈیا پر اپنے غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
ایسے میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹیم کے علاوہ چیئرمین پی سی بی اور وہاب ریاض سے اپنے عہدے چھوڑنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔
سعد قیصر نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بیٹرز بزدلوں کی طرح کھیلے لیکن محسن نقوی اور وہاب ریاض اب وقت ہے کہ آپ لگ با وقار طریقے سے ریٹائڑ ہوجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو مکمل ’ری بوٹ‘ کی ضرورت ہے، دوستی کلچر بہت ہوگیا۔
سعدیہ نے میچ کی پیشگوئی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں سے صرف رضوان، بابر، افتخار اور سب سے زیادہ عماد وسیم کی وجہ سے ہارے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ ہم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں، یہ ٹیم کسی چیز کی مستحق نہیں ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بابر، وہاب ریاض محسن نقوی سب کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔