عالمی منڈی میں گزشتہ روز تیل کی قیمتیں ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا، اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہوا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی گیس قیمت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 2 ڈالر 94 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتیں پیر کے روز تقریباً 2 فیصد بڑھ کر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،تجزیہ کاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ برینٹ تیسری سہ ماہی میں 86 ڈالر فی بیرل تک بڑھ جائے گا۔