برطانیہ کا چین پر سائبر حملوں کا الزام

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے چین پر سائبر حملوں کا الزام لگا یا ہے۔یہ الزام برطانوی نائب وزیراعظم اولیورڈاؤڈن نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے عائد کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ چینی حکومت سے وابستہ کرداروں نے جمہوری اداروں اور ارکان پارلیمنٹ کو نشانہ بنایاہے۔

نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ سائبر حملے روکنے کے لئے آخری حد تک جاسکتاہے۔

رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اولیور ڈاؤڈن نے دو چینی شخصیات، چینی حکومت سے وابستہ پی ٹی گروپ پر بھی پابندیاں لگادی ہیں۔اور چینی سفیر کو بھی طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کا انسانی حقوق کا احترام نہ کرنے، اظہار رائے کی آزادی نہ دینے پربرطانیہ کو سخت تشویش ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزیدیہ بھی بتایا گیا ہے کہ سائبر حملے اگست دوہزار اکیس میں الیکٹورل کمیشن پر کئے گئے تھے،

حملے کے ذریعے چالیس ملین ووٹر اورتینتالیس انفرادی شخصیات بشمول اراکین پارلیمنٹ و لارڈز کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی گئی۔

علاوہ بریں چین پر تنقید کرنے والے متعدد لارڈز اور اراکین پارلیمنٹ سائبر حملوں کا نشانہ بنے۔

اس ضمن میں دیگر مغربی ممالک کی طرف سے بھی چینی سائبر حملوں سے متعلق تشویش سامنے آئی ہے۔

واضح ر ہے کہ چین ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہونے کی ہمیشہ تردید کرتا رہا ہے۔