عظیم فٹ بالرز سوراخ والے موزے ہی کیوں پہننا چاہتے ہیں؟

کیا یہ ریت ہے یا پھر کوئی توہم پرستی کہ دنیائے فٹ بال میں عظیم کھلاڑی تک بھی سوراخ والے موزوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

اور نہ صرف ترجیح دیتے ہیں بلکہ پہنتے ہی ایسے موزے ہیں جن میں سوراخ ہوتے ہیں۔کیا خبر ا س کے پیچھے کوئی سائنسی توجیہہ چھپی ہو؟ ہم میں سے بیشتر کہیں گے واللہ اعلم ……

چلئے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کی درست وجہ کیا ہے؟دراصل فٹبالرز اپنے جرابوں میں سوراخ اس لیے کرتے ہیں تاکہ لباس کی تنگی کے باعث خون کی روانی متاثر نہ ہو۔

اور یہی درست سبب ہے سوراخ والے موزوں کے پہنے جانے کا۔کیونکہ سوراخ کرنے کا یہ عمل پٹھوں سے دباؤ اور خون کی گردش کو بہتر بنانے کے لئے کیا جاتا ہے تاکہ کھیل یا سخت تربیتی سیشن کے دوران یا بعد میں درد سے محفوظ رہا جا سکے۔

حالیہ دنوں انکلش فٹبال ٹیم کے کھلاڑی جوڈ بیلنگھم کی جرابیں اسی خاص سبب کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہیں۔ لیکن یہ حقیقتاً یہ رجحان ایک اسپورٹس لیگ ویلش انٹرنیشنل کے ذریعے پہلے ہی آغاز کیا جاچکا تھا۔

ماقبل مشہورِ زمانہ فٹبالر گیرتھ بیل بھی پٹھوں کے درد سے حفاظت کے لیے موزوں میں سوراخ کیا کرتے تھے۔کھلاڑیوں کے جرابوں کو کاٹنے یا ان میں سوراخ کرنے کے پیچھے سوچ یہی ہے کہ وہ جو یونیفارم پہنتے ہیں وہ بے انتہا تنگ ہوتی ہیں۔

جو کھیل کے دوران درد کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کھلاڑی انہیں پیچھے سے کاٹتے ہیں تاکہ خون کی روانی موثر انداز میں ہوتی رہے اور کھلاڑی آرام دہ محسوس کریں۔

تاہم کچھ کھلاڑی اپنے موزے معمول سے تھوڑا نیچے پہننے کا انتخاب بھی کرتے ہیں جیسے اٹلی کے فرانسسکو ٹوٹی اور مین سٹی کے جیک گریلش عادتاً ایسا کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایک ماہر کھیل کا خیال ہے کہ اس کی درست سائنسی توجیہہ نہیں کی جاسکتی۔ او ر ویسے بھی کھلاڑیوں کا جرابوں میں سوراخ کرنے کا رجحان اب ختم ہوتا جا رہا ہے۔ ویسے بھی اب کھیل کے اختتام پر کمپریشن جرابوں کا استعمال کیاجارہا ہے۔