میں خوش نصیب ہوں کہ داؤد ابراہیم کی لاڈلی بیٹی میری بہو ہے، جاوید میانداد

دنیائے کرکٹ کے شہرۂ آفاق بیٹسمین جاوید میانداد نے ایک انٹرویومیں اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو بڑا خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ داؤد ابراہیم کی لاڈلی بیٹی میرے گھر کی عزت بنی ہے۔

جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ رشتے میں داؤد ابراہیم ان کے سمدھی لگتے ہیں اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔

سابق کرکٹر حال میں اپنی پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے۔دورانِ گفتگو جب ان سے بڑے بیٹے کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے تین بچے ہیں جن میں سے بڑے بیٹے کی شادی ہو چکی ہے اور وہ بھی صاحبِ اولاد ہے۔

اور میرے سمدھی کوئی اور نہیں بلکہ داؤد ابراہیم ہیں۔اور یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

داؤد ابراہیم سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے جاوید میانداد نے داؤد ابراہیم کا بڑی محبت سے تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ داؤد ابراہیم کوبہت پہلے سے جانتا تھااورہمارے فیملی تعلقات تھے۔اور اس نے جوکچھ مسلمانوں کیلئے کیا ہے وہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ داؤد ابراہیم پڑوسی ملک بھارت کے مشہور انڈر ورلڈ ڈان ہیں جو کافی عرصے سے بھارت سے باہر بیرونِ ملک شفٹ ہوچکے ہیں۔لیکن ان کا رعب ودبدبہ آج تک قائم و دائم ہے۔