چلے تو پاؤں کے نیچے کچل گئیں روایات،آدمیت،محبت اور دوستی جیسی قیمتی شے سب ہی کچھ۔ کیونکہ نشے نے اس قدر مدہو ش کردیا تھا کہ جان لینے سے بھی گریز نہ کیا۔
جی ہاں نائن ٹواسلام آباد میں آئس کے نشے سے منع کرنے پر دوست نے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول احسان اللہ اپنے گہرے دوست جواد کو آئس کے نشے سے چھٹکارا دلانا چاہتا تھا۔
اور اس سلسلے میں بہت سرگرم بھی تھا۔وہ اس حوالے سے اپنے دوست کا منشیات سے چھٹکارا دلانے والے ادارے سے علاج کرانے کا خواہشمند تھا۔
جب نشئی دوست جوادکے علم میں اپنے گہرے دوست کی یہ کارگزاری آئی تواس نے اپنے مخلص دوست احسان اللہ کو گھر سے باہر بلوا کر گولیاں مار دیں۔
جس سے مقتول موقع پر جاں بحق ہوگیا۔مظلوم مقتول احسان اللہ پی ڈبلیو ڈی میں ملازمت کرتا تھا جبکہ جواد بے روزگار تھا۔