بچے کو زیادہ ہوم ورک دینے پر شدید احتجاج کرنے والا باپ گرفتار

امریکہ اوہائیومیں ایک شہری کو حال ہی میں مقامی اسکول اور پولیس کو بار بار فون کرکے تنگ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ایڈم سائزمور جو دو بچوں کاباپ ہے۔ اور اس نے اس وقت شدید احتجاجی رویہ اختیار کرلیا جب اوہائیو کے کرمر الیمنٹری اسکول کی ٹیچر نے ایڈم کے خیال میں اس کے بیٹے کو بہت زیادہ ہوم ورک دینا شروع کردیا۔

ایڈم نے اسکول پرنسپل اور پولیس کو فون کرکر کے انھیں انتہائی پریشان کرنا شروع کردیا۔ پہلے تو اسکول کی پرنسپل سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیچر کی نالش کرے۔یاپھرٹیچر کو برخاست ہی کردے۔

اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس نے پولیس کو با ر بار فون کرناشروع کردیا۔اور اسکول کے خلاف ایکشن لینے کا تقاضا کرنے لگا۔

دراصل ایڈم کو یہ لگ رہا تھاکہ اس کے بیٹے کو اسکول والے بہت زیادہ ہوم ورک دے رہے ہیں۔ایڈم نے مبینہ طور پر اسکول والوں کو دھمکیاں دیں اور اسکول کو بھی مسلسل فون کرنا جاری رکھا۔

یہاں تک کہ اسکول والوں نے کالز کا جواب دینا ہی بند کر دیا۔ اسکول والوں کی طرف سے اس رویے کے بعد ایڈم نے ایک گھنٹے کے اندر اندر تقریباً 18 بار آکسفورڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کوفون کالز کر ڈالیں۔

جس کے بعد بالآخر پولیس ایڈم کی رہائش گاہ پر پہنچی اور اسے ٹیلی فونز کے ذریعے ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ایڈم کو چھ ماہ تک کی جیل اور ہر الزام کے بدلے 1,000 ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

آکسفورڈ پولیس ڈپارٹمنٹ کے سارجنٹ ایڈم پرائس کا کہنا ہے کہ ایڈم کا رویہ پریشان کن تھا۔ ایسا کوئی کیس نہیں تھا کہ ٹیچر بچے کوبہت زیادہ ہوم ورک دے رہی ہوں۔

جبکہ ایڈم سائزمور کا جواب میں یہ کہنا تھا کہ زیادہ تر الزامات درست نہیں ہیں۔ میں ایک لڑکے اور ایک لڑکی کا اکیلا باپ ہوں۔

اور میں انہیں تحفظ فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں جتنی کہ میں کر سکتا ہوں۔ اور اس میں مجھ سے غلطیاں بھی سرزد ہوسکتی ہیں۔