گوجرانوالہ کے علاقے گوندلانوالہ میں چچا اورچچی نے مبینہ طور پر کم عمربھتیجوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔جس سے 7 سالہ بچہ سلطان جاں بحق ہوگیا اور 2 سالہ ثقلین شدید زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق بچوں کے والدین منشیات کے الزام میں جیل میں قیدہیں۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ بچوں کا چچا زخمی بچوں کو اسپتال لے کر آیا اور بتایا کہ بچے ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔
لیکن زخموں کی نوعیت سے ڈاکٹرز کو شک گزرا اور انھوں نے پولیس کو کال کر کے بلوا لیا۔
جبکہ اسی دوران بڑا بچہ سلطان جس کی عمر 7سال تھی سسکتے ہوئے اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔
دوسرا بچہ دو سالہ ثقلین شدید زخمی ہے اور اسپتال میں داخل ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔