اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے صرف ایک دن بعد بدھ کو لاہور ہائی کورٹ کے تین ججوں کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے بتایاگیا کہ تین ججز جن میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں انھیں یہ خطوط بھیجے گئے ہیں۔
اس خبر کے ملتے ہی سی ٹی ڈی حکام اور پولیس کے اعلیٰ حکام لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں پہنچ گئے اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی انتہائی سخت کردیئے گئے۔
مذکورہ تینوں ججز انتظامی کمیٹی کا حصہ بھی ہیں۔یاد رہے کہ صرف ایک دن قبل منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آٹھ ججوں کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔
اس ناگفتہ بہ صورتحال پر چیف جسٹس نے ماقبل ریمارکس دیئے کہ عدالتی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔