Mohsin Naqvi's revolutionary step, a plan to promote cricket at the grassroots level

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کے لئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک دے دیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان بھر میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کا پلان بنایا جائے، کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کی پروفائلنگ کی جائے گی۔ ملک بھر میں کالجز اور جامعات لیول پر خواتین کے ٹورنامنٹ بھی کرائے جائیں گے۔

انھوں نے اپنی بات پر اصرار کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو بھی کرکٹ کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

محسن نقوی نے واضح طور پر اپنے بیانیے میں کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس ٹیلنٹ کو سامنے بھی لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے۔