اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا، خواجہ آصف

اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا، یہ کہنا ہے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا۔

وزیر دفاع نے اپنے حالیہ بیان میں مزیدیہ بھی کہا ہے کہ ہمارا ہدف لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ہوائی اڈوں کوآؤٹ سورس کرنا ہے۔

اس کے علاوہ ہماراایک اہم ہدف ویزا پالیسی کی مشکلات پر قابو پاکر ملک کوقابلِ رسائی بنانابھی ہے۔

ان کامزید کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ایئر پورٹ بھی آؤٹ سورسنگ کے لیے تیار کر لیے جائیں گے۔

وزیرِ دفاع کے مطابق پی آئی اے کوبھی جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئرنس مل جائے گی۔