امریکی شہر نیویارک کے سیکڑوں پولیس اہلکار کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں داخل ہوگئے، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج 18 اپریل سے شروع ہوئے تھے، یہ احتجاج سب سے پہلے نیویارک نیورسٹی میں ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے امریکا کی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی پھیل گئے تھے۔
یہی نہیں بلکہ یہ مظاہرے پورے یورپ میں بھی پھیل گئے تھے، جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طلبہ کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اورزبردست کشیدگی پھیل گئی۔
طلبہ اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات اور شخصیات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔