برطانیہ میں مشرقی لندن کے علاقے میں ایک شخص نے تلوار کے وار کر کے 13سالہ لڑکے کو ہلاک اور دو پولیس افسران سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صبح 7 بجے کے بعد ہینالٹ ضلع میں سمارائی نما تلوار سے حملہ کیا۔
پولیس نے کہا کہ 36سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ تصور نہیں کیا جا رہا۔
لندن میٹروپولیٹبن پولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ اسٹورٹ بیل نے کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس ضمن میں برطانوی وزیر اعظم نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور برطانیہ کو ہر طرح کے نسلی اور دیگر تعصبات سے پاک معاشرے بنانے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔