سندھ میں امن وامان کے معاملے پر صدر مملکت آصف زرداری نے آج کراچی میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزرائے داخلہ شرکت کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ،چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل سندھ سمیت دیگر حکام بھی شرکت کریں گے، کراچی میں آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے بھی ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملیں گے۔