غزہ میں جارحیت کے باعث کولمبیا کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتی ہے.

انہوں نے اسرائیلی حکومت اور صدر نتین یاہو پر نسل کشی کا الزام لگایا۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ دنیا کو ’نسل کشی اور ایک پوری قوم کا صفایا‘قبول نہیں کرنا چاہیے۔

کولمبیا کے صدر غزہ میں کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سخت ناقد رہے ہیں۔