پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ماورائے علاقائی ریاستی دہشت گردی صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار کینیڈا اور امریکا سمیت شاید دوسرے ممالک میں بھی پھیل گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جنرل اسمبلی میں ’امن کی ثقافت‘ پر بحث کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت اپنے ملک میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی یہ ماورائے علاقائی ریاستی دہشت گردی صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار کینیڈا میں سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ تک بڑھا دیا گیا ہے اور امریکا اور شاید دوسرے ممالک میں بھی اس طرح کی کوشش کی گئی ہے۔
منیر اکرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے واشنگٹن پوسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کا بھی ذکر کیا، جہاں بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ’آج بھارت کے دشمن بھی جان چکے ہیں، یہ مودی ہے، یہ نیا ہندوستان ہے، یہ نیا ہندوستان آپ کے گھر میں گھس کر مارے گا۔