بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں۔عامر خان کو بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی جاندار اداکاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں باکس آفس پر کئی سو کروڑ کماتی ہیں۔
حال ہی میں عامر خان نے پہلی بار کامیڈی شو میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
شو میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھاکہ لوگ مجھے پرفیکشنسٹ بولتے ہیں، مجھے اس پر اعتراض نہیں ہے اچھی بات ہے لیکن سچائی یہی ہے کہ میں پرفیکشنسٹ نہیں ہوں کیونکہ پرفیکشسٹ ہونا بوریت ہے،
ہر چیز صحیح کرو میں اس کو مانتا ہی نہیں ہوں میں جادو کو مانتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ’جب ہم کوئی بھی کام کرتے ہیں یا جو بھی کام کریں اس میں جادو ہونا چاہیے،
جب آپ کوئی سین فلمائیں تو پرفیکٹ ہو، جملہ ٹھیک بولا ہے اور فوکس بھی ٹھیک ہے سب کچھ صحیح ہے تو مزہ نہیں آتا کیونکہ جب تک جادو نہ ہو اس میں اس وقت تک میں خوش نہیں ہوتا‘۔
ان کا مزید کہناتھاکہ ’میں جس چیز کے پیچھے دوڑتا ہوں وہ پرفیکشن نہیں بلکہ وہ جادو ہے اور میں جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں۔