وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحق ڈار چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چینی وزیر خارجہ کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ اسحٰق ڈار کا استقبال اعلٰی چینی حکام اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائیگا۔
اس کے علاوہ نائب وزیراعظم چینی رہنماؤں، اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔