امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے آف شور پراپرٹیز رکھنے والے تمام پبلک آفس ہولڈرز کو برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جائیدادوں کی منی ٹریل سامنے لائی جائے۔
نعیم الرحمن نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقے کی دولت کی ہوشربا داستانیں، اسکینڈلز کا لازمی حصہ بنتی جارہی ہیں، پہلے پانامہ، پھر پینڈورا پیپرزاوراب دبئی پراپرٹی لیکس، قوم کو جواب چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی اشرافیہ نے بین الاقوامی سطح پر ملک کو کئی بار بدنام کیا ہے، پراپرٹی لیکس کے مطابق دبئی میں 22 ہزار پاکستانیوں کی جائیدادیں ہیں اور 23 ہزار جائیدادوں کی مالیت کا اندازہ 12.5 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔