فیہ معاہدے کے تحت رونالڈو اور روڈریگز کے اثاثوں کو تقسیم کیا جائے گا، پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے دولت بچانے کیلئے قانونی قدم اُٹھالیا۔
اسپوٹسکیڈا کی رپورٹ کے مطابق پرتگالی ٹی وی شو میں یہ انکشاف کیاگیا ہے کہ النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مبینہ طور پر اپنی پارٹنر جارجینا روڈریگز سے علیحدگی کی صورت میں دولت کو بچانے کے لئے پہلے ہی ایک معاہدہ کررکھا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جوڑے نے ایک معاہدہ کررکھا ہے جو علحیدگی کی صورت میں اثاثوں کو تقسیم کرے گا، اس معاہدے کی روسے رونالڈو اپنی پارٹنر سے دولت کا بڑا حصہ محفوظ رکھ سکیں گے۔
معاہدے کے تحت جارجینا روڈریگز کو بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کیلئے ماہانہ رونالڈو سے 1 لاکھ یورو (یعنی 3 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) لیتی ہیں۔
صرف علیحدگی کی صورت میں یہ رقم مزید بڑھ جائے گی جبکہ لا فنکا ہاؤس بھی انکے پاس چلا جائے گا، جیسے روڈریگز نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو میں دکھایاگیا تھا۔
جارجینا روڈریگز سال 2016 سے رونالڈو کی گرل فرینڈ ہیں اوردونوں نے تاحال شادی نہیں کی ہے جبکہ اوپن ریلیشن شپ کے دوران دونوں 5 بچوں کے شریک والدین بنے، جن میں رونالڈو جونیئر، ایوا ماریا، میٹیو رونالڈو، الانا مارٹینا، اور بیلا ایسمیرالڈا شامل ہیں۔