رفحہ کراسنگ پر مصری اور اسرائیلی فوج کے مابین دو بدو خونی جھڑپ

رفحہ کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم تعداد کے حوالے سے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے علاقے رفحہ کراسنگ پر ہونے والی ایک جھڑپ میں مصری فوج کا ایک اہلکار مارا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفحہ بارڈر پر جارحیت کا مظاہرہ کیا۔

جھڑپ میں اسرائیلی فوج کو بھی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم تعداد کے حوالے سے ابھی تصدیق کی جا رہی ہے۔

تاحال رفحہ کراسنگ پر دونوں افواج کے درمیان جھڑپ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ اس معاملے پر دونوں حکومتوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطہ بھی ہوا ہے۔