چین کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی کے چیئرمین ژو ژاو? جیانگ نے شینزن میں ملاقات کی ہے۔اس موقع پر چینی کمپنی نے پاکستان میں موبائل فون یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
چینی کمپنی کی جانب سے موبائل فونز، الیکٹرک بائیکس اور جدید زراعت میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اس حوالے سے وفاقی وزراء اور پاکستان کے چین میں سفیر کو جلد لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس تمام وسائل ہیں، ہماری بڑی طاقت نوجوان افرادی قوت ہے۔