وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی مداخلت کے بعد کنٹینرز چھوڑے گئے، وزارت تجارت نے پاکستانی چاول کے کنٹینر چھوڑے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چاول کے یہ کنٹینرز ممباسا کی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے تھے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی مداخلت کے بعد چاول کے کنٹینرز چھوڑے گئے۔
وزارت تجارت نے بتایا کہ جام کمال کی جانب سے کینیا کی وزارت تجارت کے حکام کو خط لکھا گیا تھا جس میں بحیرہ احمر میں موجودہ صورتحال تاخیر کی وجہ بتائی گئی تھی، بحیرہ احمر کی صورتحال کے پیش نظر کارگو کا رخ موڑا گیا جس سے رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔
وزارت تجارت کے مطابق کینیا حکومت نے زیرو ریٹ پر1300 کنٹینرز ریلیز کئے، کینیا حکومت نے پاکستانی چاول کو30 نومبر 2024 تک زیرو ریٹ پر رسائی بھی دی۔