اسرائیل چالیس یرغمالیوں کے بدلے سات سو فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامند

مصدقہ اطلاعات کے تحت گزشتہ ہفتہ قطر میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل نے چالیس قیدیوں کے بدلے سات سو فلسطینوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے۔

جن میں سو عمر قید پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔اسی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے عمر قید کی سزا پانے والے سات فلسطینی قیدیوں کو ایک خاتون فوجی کے بدلے رہا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

دوسری جانب حماس نے موقف اپنا یا ہوا ہے کہ اسرائیل حماس کے دئیے گئے ناموں پراعتراض نہیں کرے گا۔

مزید برآں امریکا کے وزیرخارجہ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل پرجلد امن معاہدے کرنے پر زور دیا ہے۔