ستاون امریکی ڈیموکریٹس نے رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط لکھ دیا

غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل کاحملہ روکنے کے لئے57 امریکی ڈیموکریٹس نے ایک کھلے خط پر دستخط کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ رفح پر اسرائیلی حملے کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹس نے خط میں کہا کہ اگر اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا ہے تو امریکا کو معصوم زندگیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

بدھ کو لکھے گئے خط میں امریکی ڈیموکریٹس نے کہا کہ ہم موجودہ قوانین اور پالیسیوں کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کو فوجی امداد فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بائیڈن کی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حمایت آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل کچھ ڈیموکریٹک ووٹروں میں عدم اطمینان کا باعث بنی ہے۔