امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جعلی الیکشن کے نتیجے میں حکومت بنانے والے ہائی جیکرزہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ جو عمارت تعمیر کی گئی چند مہینوں بعد دھڑام سے گر جائے گی، جعلی حکومت کی عمارت کا ملبہ اٹھانے والا بھی کوئی نہیں ہو گا، ایک چور کے بعد دوسرے چور کو مسلط کیا جا رہا ہے ، قوم سوال کرتی ہے کہ ان کو قطاروں میں کھڑا کر کے وقت کیوں ضائع کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن میں کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مصنوعی مسکراہٹ ہے، حکمرانوں کی جیبوں میں امریکا و یورپ کے ویزے ہیں، عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ ن لیگ، پی پی کی آخری حکومت ہوگی۔