رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔رمضان المبارک مہنگائی کا جن پھر سے قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی ضلعی حکومت اور انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز، ادرک، لہسن، کینو، سیب، کیلا اور پپیتے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سیب اور کینو 400 روپے، کیلا 200 روپے درجن ہو گیا ہے۔ پیاز کی قیمت 220 روپے اور ٹماٹر 169 روپے کلو ہو گئے۔ گھی 510 روپے، چینی 155روپے، مٹن 2 ہزار 2 سو روپے اور چکن 617 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح تندور کی سادہ روٹی 20 روپے ہے لیکن اس کا وزن کم کر دیا گیا اور بعض جگہ پر نان کی قیمت 25 سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی۔