محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جنوبی پنجاب میں بھی بارش متوقع ہے، مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ شریف، لیہ اوربھکر میں بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران اور خضدارمیں بھی بارش متوقع ہے، لسبیلہ، سبی، قلات، تربت، واشک، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، نصیرآباد،سبی،موسیٰ خیل، مکران اور کوہلو میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان میں بھی بارش ہوگی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔موسم کا احوال بتانے والوں نے سندھ کے علاقوں جامشورو، کراچی، دادو، نوشہر و فیروز، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر اور خیرپور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔