ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول کی ایک مسجد میں بزرگ نمازیوں میں جسمانی تندرستی کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد اقدام کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کی ڈسٹرکٹ کونسل کے زیر قیادت عبدالحمید ہان مسجد کے احاطے میں ورزش اور فٹنس کی کلاسوں کا آغاز کیا گیا ہے جس میں نمازی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
فٹنس کلاسز میں میں 30 سے 25 نمازی ظہر اور عصر کی نماز کے بعد حصہ لیتے ہیں ،حصہ لینے والوں میں زیادہ تر بزرگ افراد شامل ہیں،بزرگ افراد کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے 3 سے 4 ہفتوں میں فٹنس کلاسز میں حصہ لینا شروع کیا ہے جس سے ہمارے بوڑھے جسم حرکت میں آرہے ہیں ہم اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ صحت مند سمجھتے ہیں۔
فٹنس کوچ فاتح کا کہنا تھا کہ ہم جم جیسی بھاری بھرکم ورزشیں نہیں کرتے بلکہ 15 سے 20 منٹ ہلکی پھلکی ورزش کرتے ہیں جس سے مستقبل میں آنے والی مشکلوں سے نمازیوں کو نکالے گا۔دوسری جانب امام کا کہنا تھا کہ جسمانی ورزش کے نتیجے میں نمازیوں کی حاضری میں بہتری آئے گی، ساتھ وہ خود کو زیادہ چست محسوس کریں گے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ وہ خواتین جو گھر میں نماز پڑھا کرتی ہیں وہ فل حال اس منصوبے کا حصہ نہیں ہیں لیکن صدر اردوان کے مطابق جلد ان کے لیے بھی ایسے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔