یہ دل خوش کن خبر دی ہے پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘کے ہدایتکار رافع راشدی نے کہ ان کی فلم نے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول کانز میں ایوارڈ جیت لیاہے۔
انھوں نے یہ اعلان اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کیا۔ اس فلم میں اداکار عدنان صدیقی منفی کردار میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ اور اپنی جاندار اداکاری سے فلم بینوں سے خوب خوب داد وصول کی ہے۔
فلم کا موضوع سماجی انصاف پر مبنی ہے۔فلم کے ہدایتکار نے فلم کی تمام کاسٹ کو بھی مبارک باد وتہنیت دیتے ہوئے دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ کانز ورلڈ فلم فیسٹیول فرانس میں منعقد ہوتا ہے اور یہاں دنیا بھر کی فیچر اور مختصر فلموں سمیت ویب سیریز کی نمائش بھی کی جاتی ہے۔
ماضی میں بھی کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے لیے پاکستانی مختصر اور فیچر فلمیں منتخب کی جاچکی ہیں اور کئی فلموں نے ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔