بالی ووڈ فلم اںڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ردھیما کپور جیولری ڈیزائنر ہیں اور اب وہ اپنے اہلِ خانہ کی طرح اداکاری کی دنیا میں آ رہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ردھیما نیٹ فلکس کی سیریز ‘فیبیولس لائیو ورسز بالی ووڈ وائیوز’ کے تیسرے سیزن میں کلیانی سہا چاولہ اور شالینی پاسی کے ساتھ نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ کلیانی سہا چاولہ ایک سلور لگژری ہوم ڈیکور برانڈ کی بانی اور بین الاقوامی لگژری لیبل کے مشیر ہیں جبکہ شالینی پاسی ایک آرٹ اور ڈیزائن کلیکٹر ہیں۔فیبیولس لائیو ورسز بالی ووڈ وائیوز’ کا پہلا سیزن نومبر 2020 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا تھا جبکہ اس سیریز کا دوسرا سیزن ستمبر 2022 میں آن ایئر ہوا تھا۔