نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔
شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ان کی آرمی چیف سے یہ پہلی ملاقات ہوئی ہے جس میں جنرل عاصم منیر نے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سکیورٹی امور سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔