پنجاب اسمبلی میں بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی نے ذوالفقار بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد اکثریت کے ساتھ منظور کرلی۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کی جانب سے سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کے پھانسی کے فیصلے پر قرار داد پیش کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں ہوا جسے خود سپریم کورٹ نے تسلیم کیا، ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی اور جمہوری ہیرو قرار دیا جائے۔