چیک ریپبلک کی دوشیزہ نے مس ورلڈ 2024 کا مقابلہ جیت لیا

چیک ریپبلک کی دوشیزہ کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا مقابلہ جیت لیا۔  مس ورلڈ 2024 کا انعقاد بھارتی شہر ممبئی میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں دنیا بھر سے ذہین اور خوبصورت خواتین نے حصہ لیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 111 شرکا میں سے یورپی ملکی چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی کرسٹینا پیزکووا کو مس ورلڈ 2024 کا تاج پہنایا گیا۔

۔مقابلے میں شریک دوشیزاؤں کی فٹنس، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور  پبلک سپیکنگ کی صلاحیت کو پرکھا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹینا پیزکووا بزنس اور قانون کی ڈگریاں رکھتی ہیں جبکہ وہ ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔مس ورلڈ کے مقابلے کی رنر اپ لبنان سے تعلق رکھنے والی یاسمینہ زیتون رہیں۔