کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

جب کہ درجہ حرارت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتاہے۔

آج شہر میں مغرب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اور ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔