روس میں صدارتی انتخابات کیلئے کل سے 3 روزہ پولنگ کا آغاز ہوگا

روس میں صدارتی انتخابات کیلئے 3 روزہ پولنگ عمل کا کل سے آغاز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یہ روس کے آٹھویں صدارتی انتخابات ہیں جس کیلئے کل 15 مارچ سے شروع ہونے والی پولنگ 17 مارچ تک جاری رہے گی۔

روسی صدارتی انتخابات میں 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا تاہم یقینی طور پر 71 برس کے ولادیمیر پیوٹن ہی کامیاب ہونگے۔ یاد رہے کہ روس میں صدارتی مدت 6 برس کیلئے ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پیوٹن کو سابق سوویت لیڈر بورس یلسن نے 1999 میں نائب صدر مقرر کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2000 سے 2008 تک دوبار صدارت اور پھر 2012 تک وزارت عظمیٰ سنبھالی۔

پیوٹن 2012 میں تیسری بار اور 2018 میں چوتھی بار صدر بنے۔ اس حوالے سے روسی آئین کے مطابق پیوٹن کو مزید دو بار صدر بننے کی اجازت ہے۔